وینس فلم فیسٹیول میں فلسطینی بچی کی کہانی پر بنی فلم نے دوسرا بڑا ایوارڈ جیت لیا

 وینس فلم فیسٹیول میں فلسطینی بچی کی رونگٹے کھڑے کر دینے والی کہانی پر بنی فلم نے دوسرا بڑا ایوارڈ جیت لیا۔

82 ویں وینس فلم فیسٹیول میں تیونس کی ہدایت کارہ کی غزہ پر بنی فلم “دی وائس آف ہند رجب” نے وینس فلم فیسٹیول میں Silver Lion prize جیوری ایوارڈ جیت لیا۔

یہ وینس فلم فیسٹیول کا دوسرا سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔

اس موقع پر ہدایت کار بن ہانیہ نے ایوارڈ فلسطینی ہلال احمر کے نام کرتے ہوئے کہا کہ 5 سالہ بچی ہند کی مدد کی آواز، احتساب اور انصاف کی فراہمی تک گونجتی رہے گی۔

یہ فلم فلسطین کی5 سالہ بچی ہند رجب (Hind Rajab)کے دل دہلا دینے والے آخری لمحات کی عکاسی کرتی ہے۔

 29 جنوری 2024 کو  5 سالہ بچی ہند رجب غزہ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ نقل مکانی کی کوشش کر  رہی تھی کہ اس کی کار پر اسرائیلی فورسز نے حملہ کردیا تھا، ہند رجب نے ہلال احمر کے رضاکاروں کو فون کال کرکے مدد کی التجا کی لیکن مدد پہنچنے سے پہلے بچی شہید ہوگئی تھی۔

فلم کو وینس فلم فیسٹیول میں بدھ کے روز پریمیئر میں 23 منٹ کا اسٹینڈنگ اوویشن بھی ملا تھا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة