امریکا کیلیے براہ راست پروازیں، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا سیفٹی آڈٹ شروع

کراچی:

پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے امکانات ایک بار پھر روشن ہوگئے ہیں۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (ایف اے اے) کی 5 رکنی ٹیم نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا سیفٹی آڈٹ شروع کردیا ہے، جو ادارے کے مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف اے اے ٹیم کی آمد کے موقع پر سی اے اے ہیڈکوارٹرز اور متعلقہ شعبہ جات کے اطراف سکیورٹی سخت کردی گئی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ اس آڈٹ کو پاکستان کی کیٹیگری اپ گریڈ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس میں کامیابی کی صورت میں براہ راست پروازوں کی بحالی ممکن ہوگی۔

فی الوقت پاکستان امریکا میں کیٹیگری ٹو میں شامل ہے۔ ایف اے اے نے سی اے اے کے جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل سامنے آنے پر پاکستان کی ریٹنگ کیٹیگری ون سے کم کرکے ٹو کر دی تھی۔ اب جاری آڈٹ کے نتائج کی بنیاد پر پاکستان کی فضائی درجہ بندی دوبارہ اپ گریڈ کی جا سکتی ہے۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم 12 ستمبر کو سیفٹی آڈٹ مکمل کرنے کے بعد پاکستان سے امریکا روانہ ہوگی۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة