عبیر گلال کیلئے بےحد دباؤ میں تھا، فواد خان کا انکشاف

پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی فلم عبیر گلال کیلئے بےحد  دباؤ میں مبتلا تھے۔

اداکار فواد خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی نئی رومانوی فلم ’عبیر گلال‘ کرنے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سینما میں شدت، سنجیدگی اور پرتشدد موضوعات کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور ایسے میں ایک ہلکی پھلکی اور سادہ رومانوی فلم کی بےحد ضرورت محسوس ہوتی ہے۔

فواد کے مطابق ان کی اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی یہ فلم ایک ’پیلٹ کلینزر‘ ہے جیسے سادہ اجزاء سے بنی وہ غذا جس میں ہر ذائقہ الگ محسوس ہو۔

فلم میں فواد کے ساتھ بھارتی اداکارہ وانی کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں تاہم اس فلم کو ریلیز کے حوالے سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فلم کی ریلیز کو لے کر پیش آنے والی مشکلات پر بات کرتے ہوئے فواد خان کا کہنا تھا کہ وہ اس فلم کی ریلیز کو لے کر پریشان تھے اور ان پر بےحد پریشر تھا۔

یاد رہے کہ فواد خان اور وانی کپور کی فلم عبیر گلال پاکستان اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی غیر ملکی ممالک میں 12 ستمبر کو سینما گھروں میں دکھائی جائے گی تاہم بھارت میں اس فلم کو ریلیز نہیں کیا جارہا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة