انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز پنجاب کنگز کو اوچھی حرکت مہنگی پڑگئی۔
پنجاب کنگز نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی اقدام کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کے شیڈول والے پوسٹر سے پاکستان کا لوگو ہی ہٹا دیا۔
پنجاب کنگز نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بھارت کا لوگو لگایا اور مدمقابل ٹیم (یعنی پاکستان) کے لوگو کی جگہ خالی چھوڑ دی۔
https://x.com/PunjabKingsIPL/status/1966159499938639938
اس اوچھی حرکت پر دنیا بھر کے کرکٹ فینز نے سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے شدید تنقید کی۔
سخت دباؤ اور تنقید کے بعد پنجاب کنگز نے اپنی پوسٹ پر کمنٹس کا سیکشن ہی بند کردیا۔
تاہم کرکٹ شائقین اس حرکت کو کھیل کی روح کے منافی اور کھیل کے وقار کو مجروح کرنے کے مترادف قرار دے رہے ہیں۔