
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ماہ ستمبر کا پہلا منفی اختتام ہوا ہے۔
ماہ ستمبر کے دسویں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 879 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 56 ہزار 141 پر بند ہوا ہے۔
اگرچہ آج ایک موقع پر انڈیکس نے 795 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ57 ہزار 816کی بلند ترین سطح بھی بنائی لیکن انڈیکس 29 اگست سے جاری مثبت کاروبار بند ہونے کا سلسلہ برقرار نہ رکھ سکا۔
بازار میں ایک ارب ستائیس کروڑ شیئرز کے سودے پچاس ارب روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن تیئیس ارب روپے کم ہوکر اٹھارہ ہزار تین سو پنتیس ارب روپے ہوگئی ہے۔