جنوبی افریقا میں شوہر کو بیوی کا خاندانی نام اپنانے کی اجازت مل گئی

جنوبی افریقا کی ایک اعلیٰ عدالت نے تاریخی فیصلہ دیا ہے کہ اب شوہر اپنی بیوی کا خاندانی نام باضابطہ طور پر اپنا سکتے ہیں۔

پہلے قانون کے تحت صرف خواتین کو شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرنے کی اجازت تھی۔ عدالت نے کہا کہ یہ نظام جنس کی بنیاد پر امتیازی سلوک ہے اور آئین کی دفعات برابری اور وقار کے منافی ہے۔

اب عدالت کے عبوری حکم کے تحت شوہر بھی اپنی بیوی کا نام اختیار کر سکتا ہے اور اگر چاہے تو بعد میں اپنا پرانا نام بھی واپس لے سکتا ہے۔

پارلیمنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ 24 ماہ میں قانون میں باقاعدہ ترمیم کرے تاکہ یہ حق مستقل طور پر شامل کیا جا سکے۔

جو مرد اپنی بیوی کا خاندانی نام لینا چاہیں وہ اب محکمہ Home Affairs میں درخواست دے کر اپنے شناختی کارڈ اور دیگر سرکاری دستاویزات میں تبدیلی کروا سکیں گے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة