
حال ہی میں مارک زکربرگ نامی شہری نے فیس بُک کے بانی مارک زکربرگ پر مقدمہ دائر کردیا ہے۔
مدعی مارک زکربرگ ایک وکیل ہیں جن کا تعلق امریکی ریاست انڈیانا سے ہے جنہوں نے میٹا کی کمپنی فیس بُک کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔
مارک کا دعویٰ ہے کہ فیس بُک نے اس کا ذاتی اور کاروباری صفحہ کئی مرتبہ معطل کیا ہے کیونکہ پلیٹ فارم کو لگتا ہے کہ وہ فیس بُک کے بانی کی نقالی کررہا ہے۔
وکیل نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کے آن لائن اشتہارات کی کمائی بھی ضائع ہوجاتی ہے کیونکہ فیس بُک پیج صفحہ غیرفعال ہونے کی وجہ سے اُنہیں کام کرنے میں مشکل ہوئی ہے، رسائی کم ہوئی ہے اور کاروباری نقصان ہوا ہے۔
دوسری جانب میٹا نے تسلیم کیا ہے کہ بعض واقعات میں ایسی غلطیاں رپورٹ ہوجاتی ہیں تاہم چھان بین کے بعد اکاؤنٹس بحال کردیے جاتے ہیں۔