ایشیا کپ: بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دیدی

ایشیا کپ کے بارہویں میچ میں بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دے دی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں عمان کی ٹیم 189 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا سکی۔

عمان کی جانب سے عامل کلیم 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حماد مرزا51، کپتان جتندر سنگھ 32 اور ونایک شکلا 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

جیتن رامنندی 12 اور ذکریا اسلام 0 پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادو، ہرشت رانا اور ارشدیپ سنگھ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ابھیشیک شرما 38، تلک ورما 29، اکشر پٹیل 26، شبھمن گِل 5، شیوم ڈوبے 5، ہاردک پانڈیا 1 اور ارشدیپ سنگھ 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

ہرشت رانا 13 اور کلدیپ یادو 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

عمان کی جانب سے شاہ فیصل، عامر کلیم اور جیتن رامنندی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة