
ایشیا کپ میں اوچھی حرکتیں کرنے اور کھیل کی روح کے منافی اقدامات پر بھارتی ٹیم اور بورڈ کو شدید ہرزہ سرائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بائیکاٹ کے دباؤ کے زیر اثر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میں اب تک دو میچز کھیلے جاچکے ہیں جبکہ فائنل میں بھی دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔
ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی بھارتی بورڈ پر پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے لیے دباؤ بڑھنے لگا تھا۔
تاہم بی سی سی آئی نے بائیکاٹ کرنے کے بجائے اوچھی حرکتیں کرنے کا فیصلہ کیا اور کھیل کی روح کے منافی اقدامات کیے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بی سی سی آئی کے سربراہ جے شاہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک صارف نے کہا کہ جے شاہ نے پاکستان سے میچ کھیل کر بھارت کا تماشا بنوا دیا ہے۔