راولپنڈی میں ڈینگی مچھروں خطرناک وار کا سلسلہ جاری

راولپنڈی میں ڈینگی مچھروں کا خطرناک وار کا سلسلہ جاری ہے جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے کُل 10305 مریضوں کی سکریننگ کی گئی 622 ڈینگی کنفرم مریض آئے۔ رواں سال اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

ڈینگی کے 58 کنفرم مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1499، اب تک 52 لاکھ 87 ہزار  353 گھروں کی چیکنگ ہوچکی ہے۔

گھروں میں 1 لاکھ 54 ہزار879   گھر ڈینگی پازٹیو رہے۔ اسپاٹ چیکنگ 14 لاکھ 15 ہزار، 120 سپاٹ چیک کیے گے اور 20 ہزار 585  اسپاٹ پازٹیو رہے ۔

1 لاکھ 75 ہزار 464 مقامات سے لاروا ملا جسے تلف کردیا گیا۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4183 ایف آئی آرز، 1760 بلڈنگ سربمہر اور  3389 چالان درج کیے گئے۔

ڈینگی لاروا کی موجودگی پر 1 کروڑ  3 لاکھ 55 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ دھاماں سیداں، دھمیال، رینال، ڈھوک دلال، ڈھوک نجو، ڈھوک منشی سے ڈینگی لاروا ملا اور ڈینگی مریض سامنے آئے۔

علاوہ ازیں رحمت آباد، کھنہ ڈاک، وارث خان اور گرجا  لکھن سے بھی ڈینگی لاروا ملا  اور ڈینگی کے مریض سامنے آئے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة