
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل ہو رہا ہے جو کہ دبئی میں کھیلا جارہا ہے۔
کریز پر اس وقت فخر زمان اور محمد حارث موجود ہیں، پاکستان نے 13 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنزبنالیے ہیں۔
پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان تھے جنہوں نے 38 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی اور 84 کے مجموعی اسکور پر ورون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
ان کے بعد آنے والے صائم ایوب 113 کے مجموعی اسکور پر 14 رنز بنا کر کلدیپ کا شکار بنے۔
فائنل کے لیے پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ پاکستان ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا،صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، محمد حارث، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا انجری کے باعث فائنل سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ پلیئنگ الیون میں رنکو سنگھ کو شامل کیا گیا ہے۔
ایشیا کپ 2025 میں بھارت نے پاکستان کو دونوں میچز میں ہرایا لیکن اس کے علاوہ پاکستان نے اب تک ایشیا کی ہر ٹیم کو شکست دی ۔
پاکستان اور بھارت کسی بھی کثیر ملکی ٹورنامنٹ میں اب تک 5 بار فائنل میں آمنے سامنے آئیں ہیں یہاں پاکستان بھارت سے آگے ہے۔پاکستان نے 3 بار جب کہ بھارت نےپاکستان کو 2 بار فائنل میں شکست دی ہے۔