
ایک امریکی محقق جو کمپوزر بھی ہیں، نے محض بلیوں کیلئے ایک میوزک کمپوز کیا ہے جو بلیوں کو لبھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کمپوزر جس نے یونیورسٹی آف میری لینڈ کے تحت خاص طور پر بلیوں کے لیے موسیقی ترتیب دی، ان کا نام ڈیوڈ ٹائی ہے۔
ان کا یہ تیار کردہ پروجیکٹ “Music for Cats” کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس کا مقصد ایسی موسیقی بنانا ہے جو بلیوں کی سماعتی حس اور ان کی فطری آوازوں (مثلاً مِیاو، غُرغُرانا، اور کے دودھ پینے کی آواز) سے مطابقت رکھتی ہو۔
میوزک کے حوالے سے تجربہ بھی کیا گیا جس میں پہلے ایک مقامی گلوکار کا گانا لگایا گیا جس پر بلیوں نے کوئی ردعمل نہیں تھا۔
بعد ازاں جب بلیوں کیلئے تیار کیا گیا میوزک لگایا گیا تو بلیاں اسپیکر کے پاس آکر زیادہ خوش کن حرکات کرنے لگیں جس میں خود کو اسپیکر سے رگڑنا بھی شامل تھا۔