
رواں سال مارچ میں 279 ٹن وزنی ٹرین کو اپنے دانتوں سے 10 میٹر کے فاصلے پر کامیابی کے ساتھ کھینچنے والے مصری پہلوان نے ایک اور کارنامہ انجام دیدیا۔
44 سالہ اشرف مہروس عرف اسٹرونگ مین نے بحیرۂ احمر کے سیاحتی مقام ہُرغادہ پر اپنے دانتوں سے 700 ٹن وزنی بحری جہاز کھینچ کر سب کو حیران کر دیا۔
مصری پہلوان نے 700 ٹن وزنی جہاز کھینچنے کے بعد بھی ہمت نہیں ہاری بلکہ دو اضافی جہاز ساتھ باندھ کر بھی کھینچے جن کو ساتھ باندھنے کے بعد وزن تقریباً 1 ہزار 150 ٹن ہو گیا۔
دبئی کے کافی شاپ کا مہنگا ترین کافی کپ، عالمی ریکارڈ قائم
اشرف مہروس نے بتایا کہ میرا اپنے 2018ء میں بنائے 614 ٹن وزنی جہاز کھینچنے کے ریکارڈ کو چیلنج کرنے کے لیے اپنی اس تازہ ترین کارکردگی کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے کا ارادہ ہے۔
یاد رہے کہ 279 ٹن وزنی ٹرین کو دانتوں سے کھینچنے پر مصری پہلوان گنیز سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا تھا۔