
قومی کرکٹر ابرار احمد بھی سر پر سہرا سجانے کے لیے تیار ہیں۔
قومی کرکٹر ابرار احمد آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے، شادی کراچی میں ہوگی اور ولیمہ 6 اکتوبر میں ہوگا۔
واضح رہے کہ ابرار احمد جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل ہیں۔
ابرار احمد کا نکاح ہو چکا ہے اب رخصتی اور ولیمے کی تقریب ہوگی۔
یاد رہے کہ ابرار احمد ایشیاء کپ کے فائنل میں پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔
ابرار احمد پہلی مرتبہ 2017 میں پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی اس کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو 2022 میں انگلینڈ کے خلاف کیا ۔ یہ سیریز بھی تاریخی تھی کیونکہ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال کے بعد پاکستان میں آ کر کھیلی تھی ۔
ذرائع کے مطابق ابرار احمد کی اہلیہ ان کے والدین کی پسند ہیں اور یہ رشتہ دونوں خاندانوں کی رضامندی سے طے پایا ہے۔
یاد رہے کہ ابرار احمد کی شاندار کارکردگی نے انہیں کرکٹ کے شائقین میں خاصا مقبول بنا دیا ہے۔