آئمہ بیگ اور زین احمد کی علیحدگی کی خبریں، دونوں کی انسٹا اسٹوری وائرل

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور  فیشن ڈیزائنر زین احمد  نے نکاح کے 2 ماہ بعد ہی  علیحدگی کی افواہیں سامنے آنے پر مبہم انداز میں خاموشی توڑدی۔

حال ہی میں گلوکارہ آئمہ بیگ اور فیشن ڈیزائنر زین احمد کے درمیان علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر اس وقت سامنے آئیں  جب زین احمد کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے  اچانک آئمہ بیگ کو ان فولو کرتے ہوئے نکاح کی تمام  تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی گئیں۔

 اس  صورتحال کے باوجود  آئمہ بیگ  کے اکاؤنٹ سے زین احمد کو فولو کیا جاتا رہا حتیٰ کہ نکاح کی تصاویر بھی آئمہ بیگ کے اکاؤنٹ پر موجود رہیں۔

اس دوران آئمہ کی جانب سے  شیئر انسٹاگرام اسٹوری نے مداحوں کو مزید تجسس میں مبتلا کردیا۔

انسٹا اسٹوری میں آئمہ بیگ نے  لکھا کہ ’ تم اہم ہو، تمہاری اہمیت ہمیشہ سے ہے، ان دنوں میں بھی، جب تم یہ بھول گئے‘۔

اس کے بعد سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ اور زین احمد کے درمیان علیحدگی کی افواہوں نے مزید زور پکڑ لیا۔

المادة السابقة
المقالة القادمة
مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة