
سینیئر اداکارہ زارا ترین نے انکشاف کیا کہ لوگ سمجھتے ہیں، ہماری شادی دو سال چلی لیکن یہ محض چار ماہ چل سکی تھی۔
زارا ترین نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی نجی زندگی کے بارے میں حیران کن انکشاف کرتے ہوئے اپنی شادی کے ٹوٹنے کی اصل کہانی بتا دی۔
انھوں نے کہا کہ یہ کسی ڈرامے کی کہانی نہیں، بلکہ حقیقی زندگی کا وہ باب ہے جس نے مجھے اندر تک ہلا کر رکھ دیا تھا۔
اداکارہ زارا ترین نے بتایا کہ میری شادی صرف چار ماہ ہی چلی تھی البتہ کاغذوں پر طلاق بہت بعد میں لکھی گئی۔
یاد رہے کہ زارا ترین کی شادی نومبر 2021 میں اداکار فاران طاہر کے ساتھ ہوئی تھی شوبز دنیا کو لگا کہ سب کچھ ٹھیک ہے مگر درحقیقت کہانی بہت پہلے ٹوٹ چکی تھی۔
انھوں نے بتایا کہ فاران طاہر کے بھائی نے 2020 میں ایک فلم کی آفر کی تھی جس کے دوران فاران سے دوستی ہوئی جو پہلے محبت اور پھر شادی میں تبدیل ہوئی۔
اداکارہ نے بتایا کہ فاران طاہر مجھ سے 20 سال بڑے تھے اور ان کے بچے کالج میں پڑھ رہے تھے۔ یہ سب بھی برداشت کرلیتی لیکن مجھ سے جو کچھ چھپایا گیا وہ ناقابلِ برداشت تھا۔
یہ بات بتاتے ہوئے زارا کی آواز بھرا گئی تھی، انھوں نے بتایا کہ وہ ڈپریشن میں چلی گئی تھیں۔ میں ٹوٹ گئی تھی۔ مگر اب میں زیادہ مضبوط ہوکر واپس لوٹی ہوں۔
اداکارہ زارا ترین نے کہا کہ میں محبت کے خلاف نہیں ہوں لیکن محبت میں ملے دھوکے بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں۔