فیصل قریشی کا اپنی کزن صائمہ قریشی کے عورت کی کمائی سے متعلق بیان پر ردعمل

پاکستان شوبز کی اداکارہ صائمہ قریشی کا ایک حالیہ بیان سوشل میڈیا پر بےحد وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی۔ اب اس پر فیصل قریشی نے بھی ردعمل دے دیا ہے۔ 

ایک پوڈکاسٹ میں فیصل قریشی سے ان کی کزن صائمہ قریشی کے اس وائرل بیان سے متعلق سوال کیا گیا جس پر اداکار نے کہا کہ ہر ایک کا اپنا تجربہ اور نظریہ ہوتا ہے تاہم وہ اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ایسی بہت سے خواتین ہیں جو کام کرتی ہیں اور وہ اپنی زندگی میں بہت کامیاب بھی ہیں۔ ان کے مطابق محنت سے کی گئی کمائی ہر انسان کیلئے اچھی ہوتی ہے چاہے وہ مرد ہو یا عورت اور محنت کی کمائی میں برکت کی کمی نہیں ہوسکتی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ہر شخص اپنے تجربات پر اپنی رائے قائم کرتا ہے مگر کسی کے تجربے کو چیلنج بھی نہیں کیا جاسکتا۔

یاد رہے کہ صائمہ قریشی کے عورت کی کمائی سے متعلق اس بیان پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة