تھریڈز صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف

انسٹاگرام تھریڈز اپنے پلیٹ فارم میں گروپ میسجنگ کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے۔ گروپ چیٹنگ میں 50 افراد کو شامل کیا جا سکے گا۔

میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم کی جانب سے بدھ کے روز گروپ چیٹ کا فیچر عالمی سطح پر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

گروپ چیٹس میں 18 برس اور سے زیادہ کے تھریڈز صارفین ٹیکسٹ پوسٹ، ویڈیوز، جفس اور ایموجیز شیئر کر سکیں گے۔

تھریڈز میں پروڈکٹ منیجمنٹ کے نائب صدر ایمیلی ڈالٹن اسمتھ نے ایک گروپ چیٹ سیشن کے دوران بتایا کہ گروپ چیٹس انکرپٹڈ نہیں ہوں گے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة