
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے خلاف بڑی کارروائی کی دھمکی دیدی۔
امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں خبردار کیاکہ حماس غزہ میں قتل عام بند کرے ورنہ امریکا کے پاس وہاں جاکر حماس کے خاتمے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچے گا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر حماس غزہ میں لوگوں کا قتل عام جاری رکھتی ہے تو غزہ میں گھس کر حماس کا خاتمہ کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں حماس کی جانب سے لوگوں کا قتل عام روکنا مصر میں طے شدہ معاہدے کا حصہ تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے حماس کو کس قتل عام کے حوالے سے دھمکی دی اور نا ہی اسکی کوئی تفصیل جاری کی ہے۔
یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے حماس کو خبردار کیا جارہا ہے کہ وہ مصر میں ہونے والے غزہ امن معاہدے پر عمل کریں، دونوں ممالک نے وارننگ دی ہے کہ معاہدے پر عمل نہ کرنے کی صورت میں وہ حماس کا خاتمہ کردیں گے۔
دوسری جانب مزاحمتی تنظیم نے واضح کیا ہےکہ وہ امن معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کر رہی اور ٹرمپ کے منصوبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔