وفاق نے سندھ میں جاری منصوبوں کیلیے 22 ارب 40 کروڑ دے دیے

کراچی (21 اکتوبر 2025): وفاقی حکومت نے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 22 ارب 40 کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاق نے سندھ میں جاری منصوبوں کیلیے 22 ارب 40 کروڑ روپے جاری کرتے ہوئے مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی کی رقم سے متعلق تفصیلات جاری کر دیے ہیں۔ جس کے مطابق وفاق کے رواں مالی سال میں سندھ کیلیے 14 منصوبے جاری ہیں۔

جاری دستاویز کے مطابق ٹنڈوالہیار سے ٹنڈو آدم سڑک کے لیے ایک ارب روپے، سانگھڑ سے نیشنل ہائی وے این 5 کے لیے 2 ارب، روہڑی سے گڈو انٹرچینج ایم 5 صادق آباد کیلیے 2 ارب 40 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ جب کہ کراچی سائٹ ایریا میں سڑکوں کی بحالی کے لیے ڈیڑھ ارب روپے جاری کیے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں میں مکانات کی تعمیر کے ساڑھے 14 ارب اسکولوں کی تعمیر کے لیے ایک ارب روپے جاری کیے گئے۔

وفاق نے سندھ میں جاری منصوبوں کیلیے مجموعی طور پر 76 ارب 58 کروڑ روپے جاری کرنے ہیں۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة