کومل عزیز کو ذہنی دباؤ کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟ اداکارہ کا انکشاف

پاکستان شوبز کی اداکارہ کومل عزیز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ذہنی صحت کو بہتر کرنے کیلئے کئی دنوں تک تھیراپی سیشنز لیے ہیں۔

شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر بزنس وویمن بننے والی سابقہ اداکارہ کومل عزیز نے ایک حالیہ پروگرام میں بتایا کہ کیرئیر کے شروعات میں انہیں گھر والوں کی طرف سے اداکاری کرنے پر دباؤ کا سامنا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں گھر والوں کی طرف سے دباؤ کا سامنا اس لئے کرنا پڑا کیونکہ وہ ایک پڑھے لکھے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ وہ امریکا سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اداکاری کو بطور پیشہ اختیار کر کے غلط کر رہی ہیں۔

کومل عزیز نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کے عروج پر اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ لینے سے پہلے انہوں نے کئی تھیراپی سیشنز لیے جس کے بعد ان کیلئے شوبز کو خیرباد کہنا آسان ہوا اور انہوں نے اپنے بزنس کا آغاز کیا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة