
اوٹاوا، اکتوبر 2025 — کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کینیڈا کا دورہ کرتے ہیں تو ان کے خلاف عالمی فوجداری عدالت (ICC) کے جاری کردہ وارنٹ پر عمل کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔
مارک کارنی نے کہا کہ کینیڈا عالمی قوانین اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، اور ICC کے فیصلوں پر مکمل عمل درآمد کرے گا۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ICC نے غزہ میں جاری انسانی بحران کے تناظر میں نیتن یاہو کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات پر وارنٹ جاری کیا ہے۔
اس بیان نے عالمی سطح پر سفارتی ہلچل پیدا کر دی ہے، جبکہ اسرائیل نے ICC کے وارنٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی حملہ قرار دیا ہے