تاریخی بلندی پر پہنچنے کے بعد سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی نوعیت کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 85ڈالر کی بڑی کمی سے 4ہزار 150ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7ہزار 538روپے کی کمی سے 4لاکھ 37ہزار 362روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 6ہزار 463روپے گھٹ کر 3لاکھ 43ہزار 732روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 15قروپے کی کمی سے 5ہزار 110روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 129روپے کی کمی سے 4ہزار 381روپے کی سطح پر آگئی۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة