خیبر پختونخوا بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لے رہا تو ہمیں دے دیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں پر  وفاق  اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان حکومت کود پڑی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشتگردی سے متاثر ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست ہے کہ کے پی حکومت بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لےرہی تو ہمیں دےدیں۔

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کو دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے اضافی حفاظتی سامان درکار ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے کے پی پولیس کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں آئی جی کے پی کے حوالے کی تھیں مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنےکی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے الزام عائد کیا ہےکہ وفاق نے خیبرپختونخوا کو ناقص گاڑیاں دی ہیں۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة