
امریکی ریاست الاباما میں ایک شخص نے ایک آنکھ سے بینائی کھونے کے بعد اپنی آنکھ میں اصلی ہیرا لگوا کر سب کو حیران کر دیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری نے چند سال قبل ایک حادثے کے نتیجے میں ایک آنکھ کی بینائی مکمل طور پر کھو دی تھی۔ بینائی بحال نہ ہونے پر اُس نے ڈاکٹروں کی مشاورت سے اپنی غیر فعال آنکھ میں ایک مصنوعی آنکھ لگوائی مگر اس مصنوعی آنکھ کے بیچوں بیچ ایک اصل ہیرا بھی لگوادیا۔
اس کا مقصد اپنی بینائی کے نقصان کو ایک خوبصورتی اور انفرادیت میں بدلنا تھا۔ شہری کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا، اگر یہ آنکھ دیکھ نہیں سکتی تو کم از کم چمک تو سکتی ہے۔
مصنوعی آنکھوں میں سجاوٹ یا جَڑے ہوئے کرسٹل صرف غیر فعّال آنکھوں میں ممکن ہوتے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ عمل غیر ماہر کے ذریعے کیا جائے تو انفیکشن یا ٹشو کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
تاہم ماہرینِ چشم کے مطابق اگر یہ سرجری طبی اصولوں کے مطابق کی جائے تو یہ زیادہ خطرناک نہیں۔