
اداکارہ و میزبان عائشہ عمر نے پاکستان آئیڈل میں جج بننے پر فواد خان پر تنقید کرنے والی گلوکارہ حمیرا ارشد کو آئینہ دکھا دیا۔
گلوکارہ حمیرا ارشد نے فواد خان کے پاکستان آئیڈل میں جج بننے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا موسیقی سے کوئی تعلق نہیں ہے جس پر عائشہ عمر نے بغیر نام لیے حمیرا ارشد کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔
عائشہ عمر نے فواد خان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ فواد خان کا موسیقی کی دنیا اور مقابلوں میں گہرا تجربہ رکھتے ہیں کیونکہ وہ خود بھی بطور کنٹسٹنٹ ’بیٹل آف دی بینڈز‘ مقابلے میں اپنے بینڈ کیساتھ حصہ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ فواد اس سے قبل بھی جج رہ چکے ہیں اور وہ موسیقی کو بہت سے لوگوں سے بہتر سمجھتے ہیں انہیں تجزیے اور موسیقی کی باریکیوں کا خوب علم ہے بیٹل آف دی بینڈز میں بھی وہ جج رہ چکے ہیں اس مقابلے کی میں میزبان تھی اور وہ میرے پسندیدہ جج تھے۔