
پاکستان، بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں عدم شرکت کا ایف آئی ایچ کو بتادیا ہے۔
سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد نے ایف آئی ایچ کو پاکستان کے میچز کے لیے نیوٹرل وینیو کا آپشن دیا تھا۔
رانا مجاہد کے مطابق بھارت میں ان حالات میں جا کرکھیلنا کسی طور مناسب نہیں ہے۔
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر کو بھارت میں شروع ہوگا اور 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔
واضح رہے اس سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم بھی ایشیا کپ کھیلنے بھارت نہیں گئی تھی۔