ممبئی کی تباہ کن بارش میں امیتابھ بچن کا 200 کروڑ کا بنگلہ بھی ڈوب گیا

ممبئی کی موسلا دھار بارش نے جہاں پورے شہر کو جھیل میں بدل دیا وہیں بالی ووڈ کے بادشاہ امیتابھ بچن کا لگژری بنگلہ بھی لپیٹ میں آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں 24 گھنٹوں میں 300 ملی میٹر بارش نے معمولات زندگی تہس نہس کرکے رکھ دی۔

یہ شہر بھارتی فلم انڈسٹری کا مسکن اور معروف فنکاروں کا قیام گاہ بھی ہے۔ ممبئی کے یہ پُرتعیش علاقے بھی بارش کی زد میں آگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے مداحوں کو چونکا دیا، جہاں جوہو کی گلیوں میں پانی ٹخنوں تک جمع ہے اور امیتابھ بچن کے بنگلے کا دروازہ کھولتے ہی ’’سمندر‘‘ کا منظر سامنے آتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار کا 200 کروڑ کا خوابوں جیسا بنگلہ ’پرتیکشا‘ بارش کے پانی میں ڈوب گیا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة