سیارہ یورینس کا 29واں چاند دریافت

سیارہ یورینس کے چاندوں میں ایک نیا چاند شامل ہوگیا ہے جسے حال ہی میں ناسا نے دریافت کیا ہے۔

یہ نیا دریافت شدہ سیارہ اب یورینس کا 29واں چاند بن گیا ہے۔ یہ چاند جیمز ویب کے ڈیٹا کی بنیاد پر دریافت کیا گیا ہے۔ اس کی دریافت 2 فروری 2025 کو کیے گئے وژنز میں ہوئی لیکن اعلان 19 اگست 2025 کو کیا گیا۔

اس نئے چاند کو وقتی طور پر S/2025 U1 کا نام دیا گیا ہے۔ حتمی نام کا انتخاب بعد میں انٹرنیشنل ایسٹرونومیکل یونین کرے گا جیسا کہ دیگر یورینسی چاندوں میں ہوچکا ہے۔

اس چاند کا قطر تقریباً 10 کلومیٹر (یعنی تقریباً 6 میل) ہے۔ یہ اتنا چھوٹا ہے کہ Voyager 2 یا موجودہ زمینی دوربینیں اسے ماضی میں دریافت نہ کرسکیں۔

اس کا مدار S/2025 U1 سیارے کی سطح سے تقریباً 56,000 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے جہاں یہ تقریباً دائرہ شکل میں یورینس کے استوا کے خط میں گردش کرتا ہے۔ اس مدار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ اسی مقام پر پیدا ہوا تھا جہاں یہ ابھی واقع ہے۔

اس دریافت سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورینس کے نظام میں ابھی بھی بہت سے چھوٹے اور مدہم چاند پوشیدہ ہو سکتے ہیں جو صرف جدید ترین آلات جیسے جیمز ویب کے ذریعے ہی دریافت ہو سکتے ہیں

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة