متعدد شوہروں کو زہر دینے والی ایرانی بیوہ خاتون

کلثوم اکبری نامی خاتون کو ایران میں ’کالی بیوہ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

کلثوم اکبری کو ستمبر 2023 میں گرفتار کیا گیا جب ان کے آخری شوہر عزیزاللہ بابائی کی موت مشکوک انداز میں ہوئی۔ استغاثہ نے الزام لگایا کہ کلثوم 20 سال سے زائد عرصے سے (یعنی 2000 یا 2001 سے 2023) تک بالغ، معمر شوہروں کو زہریلی ادویات سے مار کر ان کی جائیداد ہتھیارنے کا منصوبہ بناتی رہی ہیں۔

عدالتی کاغذات میں خاتون نے 11 شوہروں کو قتل کیے جانے اور ایک پر قتل کی کوشش کا اعتراف کیا ہے۔

تاہم بعض تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ خاتون کے 19 شوہر ہوئے اور ان میں سے بہت سے مرد مردہ پائے گئے۔ بعض ذرائع نے خاتون کے ممکنہ مقتولین کی تعداد کو 20 سے زیادہ تک بتایا ہے۔

کلثوم نے شوہروں کو شادی کے بعد زہریلی ادویات دیں اور بعض کیسز میں اسپتال لے جانے کے بعد دوا زیادہ مقدار میں دیں۔ کئی کیسز میں موت کو عمر یا بیماری کے باعث طبعی موت تصور کیا گیا جس سے وہ مشتبہ نہ بنیں۔

زیادہ تر جرائم شمالی ایران کے شہروں جیسے ساری، نکا، محمودآباد، بابل اور قائم‌ شہر میں وقوع پزیر ہوئے۔

خاتون پر دستاویزات کے مطابق 11 قتل اور ایک قتل کی کوشش کے الزامات ہیں اور 45 سے زائد متاثرین نے جرائم کی شکایت کی۔ چار متاثرہ خاندانوں نے سزائے موت کا مطالبہ کیا ہے جبکہ خاتون کے وکیل نے ذہنی معائنے کی استدعا کی تھی مگر متاثرہ خاندانوں نے اسے مسترد کردیا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة