راشد خان نے ٹی 20 کرکٹ میں نیا سنگ میل عبور کرلیا

شارجہ: افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے ٹی 20 کرکٹ میں نیا سنگ میل عبور کرلیا۔

شارجہ میں سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور تاریخ رقم کردی۔

راشد خان اب ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔

انہوں نے 98 میچز میں 165 وکٹیں حاصل کرکے نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 126 میچوں میں 164 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے یو اے ای کو 38 رنز سے شکست دیکر سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں یو اے ای کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بناسکی۔

سیریز کا چوتھا میچ آج پاکستان اور افغانستان کے مابین شارجہ میں کھیلا جائے گا، پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان نے اپنے ابتدائی دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة