فِن لینڈ میں دنیا کی سب سے بڑی سینڈ بیٹری نصب کردی گئی

فن لینڈ میں دنیا کی سب سے بڑی سینڈ بیٹری نصب کردی گئی۔ یہ بیٹری قابلِ تجدید ذرائع سے پیدا ہونے والی توانائی کی بڑی مقدار ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

فن لینڈ کی جنوبی میونسپیلٹی پورنینن میں نصب کی گئی 13 میٹ بلند یہ بیٹری 100 میگا واٹ آور تک کی توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو کہ روزانہ 10 ہزار گھروں کے لیے کافی ہے۔

فنش کمپنی پولر نائٹ انرجی کی جانب سے بنایا گیا یہ تھرمل اسٹورج سسٹم قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی سے لو گریڈ مٹی کو گرم کر کے کام کرتا ہے۔

بیٹری میں موجود مٹی 500 ڈگری سیلسیئس کے قریب درجہ حرارت کو اس وقت تک رکھ سکتی ہے جب تک گرڈ کو دوبارہ بجلی کی ضرورت نہ ہو۔

ضرورت پڑنے پر سینڈ بیٹری گرم ہوا خارج کرتی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے مقامی ہیٹنگ نیٹورک کے لیے پانی گرم کیا جاتا ہے۔

کینکانپا علاقے میں یہ گرم پانی گھروں، دفاتر، اسکول اور سوئمنگ پول میں گرمائش کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس نظام نے پرانے ووڈ چپ پاور پلانٹ کی جگہ لیتے ہوئے کاربن اخراج کو 70 فی صد تک کم کیا ہے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة