
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے کم وقت میں 100 میٹر طویل لیگو کے انبار پر برہنہ پا دوڑ کر ریکارڈ قائم کر دیا۔ خاتون نے 100 میٹر کا فاصلہ 24.75 سیکنڈ میں طے کیا۔
کرائسٹ چرچ میں رننگ ٹریک پر امیجینیشن اسٹیشن (نیوزی لینڈ کا غیر منافع بخش ادارہ) کے عطیہ کیے گئے تقریباً 300 کلو گرام وزنی لیگو برکس بچھائے گئے۔
گیبریئل وال نے گینیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کے لیے تیاری کرتے ہوئے وہ دو ماہ تک ننگے پیر رہیں یہاں تک کہ شادیوں میں بھی بغیر جوتوں کے گئیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ لیگو سے متعلقہ مزید گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے سے متعلق سوچ رہی ہیں۔