
اسلام آ باد: پاکستان نے 5 دوست ممالک سے 29 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کا تخمینہ لگایا ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تحت متحدہ عرب امارات ،کویت، سعودی عرب، قطر اور آذربائیجان سے بڑے پیمانے پرپاکستان میں سرمایہ کاری کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تحت دوست ممالک کی جانب سے توانائی، زراعت اور انفرا اسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔
وفاقی حکومت نے 5 دوست ممالک سے 29 ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری کے تخمینہ جات کو رواں مالی سال 2025۔26 کےسالانہ پلان کا حصہ بنایا ہے۔
دستاویز کے مطابق متحدہ عرب امارت اورکویت سے 10، 10 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ سعودی عرب سے 5 ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔