سندھ ہائیکورٹ نے کے ایم سی پارکس کا کمرشل استعمال غیرقانونی قرار دیدیا

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی جانب سے شہر کے پارکس کا کمرشل استعمال غیر قانونی قرار دے دیا۔

کے ایم سی کی جانب سے پارک کے کمرشل استعمال کے خلاف کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

سندھ ہائیکورٹ نے کے ایم سی کی جانب سے پارکس کے کمرشل استعمال کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران سٹی کونسل کی قرارداد نمبر 134 کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے نام پر رفاعی پلاٹ کا مقصد تبدیل نہیں ہو سکتا۔

عدالت نے کہا کہ آرٹیکل A-140 کے تحت بلدیاتی اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونا تھے، صوبائی اسمبلی نے بلدیاتی اداروں کو اختیارات منتقل نہیں کیے، فی الحال کے ایم سی کے اقدامات قانون کے خلاف ہیں، کے ایم سی کو پارک نجی پارٹیوں کو کرائے پر دینے کا اختیار نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سٹی کونسل کے اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ اور کراچی کے 9 ٹاؤن چیئرمینز نے درخواست میں عمر شریف پارک، باغ ابن قاسم، ہل پارک اور کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس سمیت شہر کے 9 بڑے پارکس کے کمرشل استعمال پر اعتراض اٹھایا تھا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة