کینیڈا کے ریسٹورینٹ کا 81 فٹ ریکارڈ ساز کباب بنانے کا دعویٰ

کینیڈا کے ایک ریسٹورینٹ نے 81 فٹ لمبا بیف کباب بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔

کینیڈین صوبے اونٹاریو کے ایک شہر ونڈسر میں واقع اسموکیز بی بی کیو نامی ریسٹورینٹ نے بدھ کے روز پِسے ہوئے بیف کا کباب ریپ بنانے کا چیلنج اٹھایا اور 81 فٹ لمبا ریپ بنا ڈالا۔

اسموکیز کی جانب سے ریکارڈ کے لیے گینیز ورلڈ ریکارڈز شواہد جمع کرا دیے گئے ہیں اور منظوری کی صورت میں ریسٹورینٹ یہ ریکارڈ رکھنے پہلا ریکارڈ ہولڈر ہوگا۔

اسموکیز کے مالک ٹائگرن کیدفچین کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ یہ ریسٹورینٹ پہلا ہے جس نے یہ کوشش کی۔ اسی فٹ کا کباب بری کوشش نہیں ہے۔ اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے اور ٹیم مزید بہتری کے ساتھ واپس آئے گی۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة