امریکی نیوی سیلز کا شمالی کوریا میں خفیہ مشن ناکام، عام شہری ہلاک

امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ 2019 میں امریکی نیوی سیلز کا ایک خفیہ آپریشن شمالی کوریا میں بری طرح ناکام ہوا، جس کے نتیجے میں کئی شہری ہلاک ہوگئے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ مشن شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن کی جاسوسی کے لیے ’’سننے والے آلات‘‘ نصب کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا تھا۔ تاہم کارروائی فوری طور پر بے نقاب ہوگئی اور امریکی کمانڈوز نے شہریوں کو نشانہ بنا دیا جو بظاہر غوطہ خوری میں مصروف تھے۔

رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن انتہائی حساس نوعیت کا تھا اور براہِ راست صدارتی منظوری درکار تھی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاہم دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اس کارروائی کا کوئی علم نہیں تھا۔

اخبار کا کہنا ہے کہ مہینوں کی تیاریوں کے باوجود مشن بری طرح ناکام رہا۔ یہ وہی یونٹ تھا جس نے 2011 میں اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا تھا۔ کمانڈوز آبدوزوں کے ذریعے شمالی کوریا پہنچے لیکن ایک چھوٹی کشتی کے عام افراد کی موجودگی نے ان کی موجودگی کو بے نقاب کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں مبینہ طور پر دو سے تین عام شہری مارے گئے۔

بعدازاں امریکی سیلز بحفاظت فرار ہوگئے اور تحقیقات کے باوجود ان ہلاکتوں کو ’’جائز‘‘ قرار دیا گیا۔ یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ امریکی ایلیٹ فورسز دنیا بھر میں کس قدر خفیہ اور آزادانہ کارروائیاں کرتی ہیں، چاہے اس کے نتائج کتنا ہی سنگین کیوں نہ ہوں۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة