ملتان جلال پور میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے کی وجہ سامنے آگئی؟

ملتان کی تحصیل جلال پور میں سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے والی کشتی الٹنے کی وجہ سامنے آگئی۔

گزشتہ روز  جلال پور  میں سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے والی کشتی الٹ گئی تھی، کشتی الٹنے کے نتیجے میں  خاتون اور  4  بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں 30 سیلاب متاثرین سوار تھے، ایک خاتون اور 3 بچیوں کی لاشیں رات کو نکال لی گئی تھیں جبکہ 3 ماہ کے بچے کی لاش آج مل گئی ہے، 25 افراد کوبچایا بھی گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  زیادہ لوگ کشتی پر سوار ہو گئے تھے، اسی سبب کشتی الٹی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈوبنے والی خاتون اور بچوں کو لائف جیکٹس نہیں پہنائی گئی تھیں، ریسکیو 1122 کے پاس  ضلع  بھر میں بچوں کی صرف 24 لائف جیکٹس ہیں۔

 انتظامیہ کے مطابق 2 دریاؤں کے سنگم پر واقع ہونے کی وجہ سے ضلع ملتان میں سب سے زیادہ نقصانات تحصیل جلال پور پیر والا میں ہوئے، سیلاب سے 50 سے زائد مواضعات متاثر ہوئے ہیں۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة