پاکستان ہاکی ٹیم کوالیفائر میں رسائی کے لیے بنگلہ دیش سے مقابلہ کرے گی

ورلڈکپ ہاکی کوالیفائر میں شرکت کی لیے پاکستان ٹیم بنگلہ دیش کے ساتھ تین میچز  کی سیریز کھیلے گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر راج گیر میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے میچ میں جاپان نے بنگلہ دیش کو  1-6 سے شکست دے کر ورلڈکپ کوالیفائر میں رسائی حاصل کرلی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچز دسمبر میں بنگلہ دیش میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کی فاتح ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر کھیلے گی۔

ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ 28 فروری 2026 سے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے پاکستان نے بھارت میں کھیلے جارہے ایشیا کپ میں حصہ نہیں لیا تھا جس کے بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے کا یہ موقع فراہم کیا ہے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة