
مشہور بھارتی ٹی وی کامیڈی پروگرام دی کپل شرما شو کے مشہور کامیڈین کیکو شاردا نے پروگرام کو خیرباد کہنے کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔
بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ جلد کیکو شاردا ایمازون پر نشر ہونے والے ایک کامیڈی شو کو جوائن کر رہے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے کپل شرما کے شو کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تاہم اب کیکو شاردہ نے ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شو چھوڑ کر نہیں جارہے اور ہمیشہ اس کامیڈی شو کا حصہ رہیں گے۔
یاد رہے کہ یہ افواہیں کرشنا ابھیشیک اور کیکو شاہ کی لڑائی کی وائرل ویڈیو کے بعد سامنے آئی تھیں جس پر وضاحت دیتے ہوئے کیکو نے انسٹاگرام پر کرشنا کیساتھ ایک بیک اینڈ وائٹ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کی۔