پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کی بلدیاتی نورا کشتی نے کراچی ڈبو دیا، ترجمان جے یو آئی

کراچی کی صورت حال پر مرکزی ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کی بلدیاتی نورا کشتی نے کراچی ڈبو دیا۔

ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب اس صدی کے ناکام ترین میئر ہیں، بلدیاتی نمائندے فوٹو سیشن میں مصروف رہے اور کراچی ڈوبتا رہا، جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی الزام تراشی سے اپنی کوتاہیاں نہیں چھپا سکتیں۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ شہری حکومت، ٹاؤن نمائندے اور صوبائی حکومت کراچی کے عوام کی مجرم ہے، کراچی کے ندی نالوں پر تعمیرات نے پانی کا بہاؤ روک دیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی موہنجوداڑو بن چکا ہے، پوش علاقے کھنڈرات کی شکل اختیار کر گئے جبکہ عوام بے یارو مددگار ہیں، سیاسی گدھ عوام کو نوچ رہے ہیں، شفاف انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں۔

ترجمان جے یو آئی  نے کارکنان کو ہدایت کی کہ جے یو آئی کارکن اور انصار الاسلام عوام کو تنہا نہ چھوڑیں۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة