ماضی کی مقبول فلم قلی کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کیساتھ کونسا جان لیوا حادثہ پیش آیا؟

1982 میں فلم قلی کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کو پیش آنے والا حادثہ بھارتی سینما کی تاریخ کا ایک انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک فائٹ سین کے دوران اداکار پُنیت اسر کے ساتھ ایک غلط ٹائمنگ کے باعث امیتابھ بچن میز کے کنارے سے ٹکرا گئے تھے جس سے وہ زخمی ہوگئے اور انہیں شدید اندرونی چوٹیں آئیں۔

امیتابھ بچن کو شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے اس حادثے کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک موقع پر ڈاکٹروں نے امیتابھ بچن کو “کلینکلی ڈیڈ” قرار دے دیا تھا۔ تاہم ان کی اہلیہ جیا بچن نے امید نہیں چھوڑی اور شوہر کا علاج کرواتی رہیں۔

بعد میں ایک انٹرویو میں جیا بچن نے بتایا کہ وہ ہنومان چالیسہ (ہندوؤں کی ایک مذہبی کتاب) پڑھ رہی تھیں جب انہوں نے امیتابھ کا پاؤں ہلتے دیکھا اور اسی لمحے ڈاکٹروں نے انہیں دوبارہ زندگی کی طرف لانے کی کوشش کی جو کامیاب ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امیتابھ بچن کی آنتوں میں شدید اندرونی چوٹیں آئی تھیں جس کے بعد امیتابھ کو کئی سرجریوں سے گزرنا پڑا۔ وہ اپنی 75 فیصد جسمانی طاقت کھو چکے تھے اور دوبارہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر تھے۔

بعد ازاں امیتابھ بچن کو مایاستھینیا گریوس نامی ایک نایاب بیماری کی تشخیص ہوئی، جس سے پٹھوں میں کمزوری ہوتی ہے۔ اس بیماری نے بھارتی سپر اسٹار کو مزید کمزور کردیا تھا۔

تاہم اہلیہ کی جانب سے کی گئی دیکھ بھال اور ڈاکٹروں کی جدوجہد کے بعد امیتابھ ایک مرتبہ پھر صحتیاب ہوگئے اور دوبارہ فلموں میں کام شروع کردیا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة