
ایشیا کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کو بلائنڈ فولڈ چیلنج دے دیا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم جہاں ایشیا کپ کی تیاری میں مصروف ہے وہیں دوسری جانب ٹیم کے کوچ کی جانب سے کھلاڑیوں کو نئے چیلنز بھی دیے جارہے ہیں۔
گزشتہ روز کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کو ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ دیا جس میں آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا گیا اور ان کے سامنے ہدف رکھا گیا کہ کبھی گیند ڈھونڈیں توکبھی پانی کا گلاس تلاش کریں۔
بلائنڈ فولڈ چیلنج میں رہنمائی کے لیے ساتھ ایک ساتھی کھڑا ہوتا جو آواز سے بتاتا کہ چیز کہاں ہے لیکن مزے کی بات یہ کہ کچھ ساتھی مددگار نکلے اور کچھ شرارتی، کسی نے قریب پڑا ڈسپوزیبل گلاس پاؤں سے دور کردیا تو کسی نے رہنمائی کرتے ہوئے الجھا دیا۔