
بالی ووڈ کے ’خطروں کے کھلاڑی‘ اکشے کمار نے اپنی 58 ویں سالگرہ پر سب کو چونکا دینے والا بیان دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے مان لیا کہ ان کے مداح انہیں اتنا چاہتے ہیں کہ وہ خود بھی اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ سے زیادہ فینز سے محبت کرتے ہیں۔
اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو پیغام دیا کہ آپ کی محبت ہی میری اصل طاقت ہے، بس یاد رکھنا جب وقت ملے تو میرے لیے دعا ضرور کرنا۔
اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ بھی پیچھے نہ رہیں۔ انہوں نے ہنستے ہوئے پوچھا کہ تو بتائیے، آپ مجھ سے زیادہ پیار کرتے ہیں یا اپنے فینز سے؟‘‘
جس پر ایکشن اور اداکاری کے گرو اکشے کمار نے قہقہہ لگاتے ہوئے صاف صاف کہا کہ میں اپنے مداحوں سے زیادہ پیار کرتا ہوں۔
مداحوں کو بھی اپنے ایکشن اور کامیڈی ہیرو یہ انداز خوب بھایا اور سوشل میڈیا پر دھڑا دھڑ کمنٹس کرتے ہوئے اکشے کمار کو ’’فینز کا سپر ہیرو‘‘ قرار دے دیا۔