سعودی شہری کا منہ سے ہینڈل پکڑ کر ویلی مارنے کا انوکھا کارنامہ

سعودی عرب کے ایک شہری نے بائیک کا ہینڈل بار منہ سے پکڑ کر تقریباً 1000 فٹ فاصلے تک ویلی کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق احمد عثمان نامی بائیکر نے جدہ میں بائیک کا ایکسیلیریٹر جبڑوں سے پکڑ کر توازن قائم کیا اور 984 فٹ اور 3 انچز کا فاصلہ طے کر کے منہ سے ہینڈل پکڑ کر طویل فاصلے تک ویلی کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنایا۔

تقریباً ایک منٹ تک جاری رہنے والی اس کوشش میں احمد عثمان نے توازن قائم کرنے کے لیے اپنے بازو باہر کی جانب رکھے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة