ابوظہبی میں 1400 سال پرانی صلیب دریافت

ابوظہبی میں سر بنی یاس جزیرے پر تقریباﹰ 1400 سال پرانی ایک مسیحی صلیب دریافت ہوئی ہے۔

کھدائی کی مہم جنوری میں شروع ہوئی، یہ پہلی بڑی کھدائی ہے تقریباً 30 برس بعد شروع کی گئی۔ یہ پلاسٹر پر بنی ہوئی صلیب ہے

یہ تقریباً ساتویں-آٹھویں صدی یعنی تقریباﹰ 1300 سے 1400 سال قدیم ہے۔ یہ صحن نما مکانات کے قریب، جو دیر اور خانقاہ کے شمالی حصے میں ہیں، ملی ہے جہاں بزرگ راہب یا مہم جو رہتے تھے یا تنہائی میں عبادت کرتے تھے۔

صلیب کا سائز تقریباً 27 سینٹی میٹر لمبا، 17 سینٹی میٹر چوڑا، اور تقریباً 2 سینٹی میٹر موٹا ہے۔ یہ دریافت ثابت کرتی ہے کہ اس علاقے میں قدیم مسیحی کمیونٹیز موجود تھیں، جنہوں نے عبادت، خانقاہی زندگی، اور مذہبی رسم و رواج کو اپنایا تھا، خاص طور پر مشرقی مسیحیت سے تعلق رکھنے والی کمیونٹیاں۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة