اڑان پاکستان کے تحت ٹیکنالوجی میں مہارت ہمارا ہدف ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی پروفیسراحسن اقبال نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان کے تحت ٹیکنالوجی میں مہارت ہمارا ہدف ہے، حکومت ہر شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے، فورنزک لیبارٹری تحقیق و تفتیش میں جدید دور کا آغاز ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو نیشنل فورنزک لیبارٹری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لیبارٹری کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور جدید سہولیات کا جائزہ لیا اور انہیں بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر نے پی ایس ڈی پی پراجیکٹ کامیابی سے مکمل ہونے پر ماہرین کو مبارک باد دی اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ لیبارٹری میں عالمی معیار کے آلات نصب ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ فورنزک لیبارٹری حکومت کے ٹیکنالوجی اور جدت کے فروغ کے عزم کی عکاس ہے، لیبارٹری کا دوسرا مرحلہ مکمل کرنے کے لیے وزارت منصوبہ بندی کا تعاون جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان کے تحت ٹیکنالوجی میں مہارت ہمارا ہدف ہے، حکومت ہر شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کوفروغ دے رہی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ فورنزک لیبارٹری تحقیق و تفتیش میں جدید دور کا آغاز ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ تحقیقات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند ہے اور فورنزک سائنس کے استعمال سے جرائم اور دہشت گردی کی چھان بین میں تیزی آئے گی۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة