بخار کی دوا سے متعلق تحقیق میں اہم انکشاف

ایک نئے کلینیکل ٹرائل میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بخار کی عام دوا ایسپرن کی کم خوراک ٹیومر کی سرجری کے بعد پیٹ کے کینسر کے دوبارہ پنپنے کے امکانات کو کم کرتا ہے۔

ہر سال دنیا بھر میں 20 لاکھ سے زائد افراد کولو ریکٹل کینسر کا شکار ہوتے ہیں۔ 40 فی صد مریضوں کو ٹیومر کے خلیات پیٹ سے جسم کے دویگر حصوں تک پہنچنے کے خطرات کا سامنا ہوتا ہے، جس سے بیماری کا علاج مزید مشکل ہوجاتا ہے۔

ماضی کے مطالعوں میں اس بات کی جانب اشارہ دیا جا چکا ہے کہ ایسپرن کولوریکٹل کینسر کے مریضوں میں سرجری کے بعد دوبارہ مرض کے پنپنے کے خطرات کو کم کر سکتی ہے۔

نئے کلینیکل ٹرائل مین محققین نے کولون اور ریکٹل کینسر میں مبتلا 3500 مریضوں پر ایسپرن کے اثرات کا مطالعہ کیا۔ ان مریضوں کا تعلق سوئیڈن، ناروے، ڈنمارک اور فن لینڈ کے 33 اسپتالوں سے تھا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة