
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کی جانب سے بھارتی شائقین کو 0-6 کا نشان دکھانا بھارتیوں کے سرپر سوار ہوگیا ہے اور اب حکمران جماعت بی جے پی کا بھی اس پر ردعمل سامنے آیا ہے۔
گزشتہ روز بھارت کی بیٹنگ کے دوران حارث رؤف باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ مبینہ طور پر بھارتی تماشائیوں کے نعروں کے جواب میں حارث نے ہاتھوں کی انگلیوں سے 0-6 کا نشان بنایا اور ہاتھ سے جہاز اڑانے اور گرنےکا اشارہ بھی کیا۔
حارث کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا اور بھارتی صارفین آگ بگولہ ہوگئے۔
پاکستانی بولر کی جانب سے معرکہ حق میں پاک فضائیہ کا کارنامہ یاد کرانے پر جہاں بہت سے بھارتی صارفین اور سابق کرکٹرز نے واویلا کیا، وہیں اب حکمران جماعت بی جے پی کا بھی اس پر ردعمل سامنے آیا ہے۔
ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ میں بی جے پی کی جانب سے حارث رؤف کی ویڈیو شیئر کی گئی اور انہیں طنز کا نشانہ بنایا گیا۔
a