جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے ممکنہ قومی اسکواڈ کیا ہوگا؟ نام سامنے آگئے

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کو فائنل کرلیا گیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی کی منظوری ملتے ہی اسکواڈ کا اعلان کردیا جائےگا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کےدرمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کی میزبانی لاہور اور راولپنڈی نے کرنی ہے۔

اس سیریز کے لیے سلکشن کمیٹی نے ٹیم  انتظامیہ کی مشاورت سے ممکنہ ناموں کی فہرست کو حتمی شکل دے کر بورڈ کے حوالے کردیا ہے۔

قومی ٹیم میں شان مسعود، بابر اعظم، امام الحق، محد سلمان، محمد رضوان، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، ساجد خان، نعمان علی، آصف آفریدی، محمدنواز، محمد علی، علی رضا، شاہین شاہ آفریدی کی شمولیت متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بسم اللہ خان اور روحیل نذیر میں سے بھی کسی ایک کو لیا جاسکتاہے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة